عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کا معاملہ

(ڈیلی پوائنٹ) عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کا معاملہ، اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل کرلی گئی۔ سعودی امیگریشن کیلئے 8کاونٹر الاٹ کردیئے گئے۔
ایئرپورٹ منیجر  کے مطابق سعودی امیگریشن کے عملے کیلئے کاونٹر مختص کئے گئے ہیں، جس کے تحت عازمین کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ سعودی امیگریشن کا عملہ عازمین کی امیگریشن کرے گا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ سے 9مئی سے حج پروازوں کا آغاز ہورہا ہے۔ جن میں پی آئی اے،سعودی ایئرلائن،ایئر بلو،ایئر سیال ،سرین ایئر کی پروازیں شامل ہیں۔ تمام پروازیں روڈ ٹومکہ منصوبے کے تحت مدینہ اور جدہ کیلئے آپریٹ کی جائیں گی۔
ایئرپورٹ منیجر و چیف آپریٹنگ آفیسر کے مطابق باسلام آباد ایئرپورٹ پر مجموعی طور پر21 ہزار عازمین حج کی روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت امیگریشن اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہی ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں