آسٹریلیا(ڈیلی پوائنٹ)16سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے. آسٹریلیا نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
آسٹریلوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کے لیے نئے قوانین منظور کیے جائیں گے ۔ نوجوان صارفین کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ٹیک کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی عزم ظاہر کیا۔
واضح رہے کہ کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے یہ حد پہلے ہی مقرر کر رکھی ہے مثلاً انسٹاگرام صارفین پر عمر کی حد کا اطلاق کرتا ہے لیکن سوشل میڈیا کی پوری صنعت اس ضمن میں کوئی واحد طریقہ کار استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔