bacho mein namonia bahr gya

پنجاب میں نمونیہ 2 بچے جاں بحق

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پنجاب میں سموگ اور خشک سردی سے نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری ہے ، پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیہ کے مزید 668 کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور میں نمونیہ کے 118 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2بچوں کا انتقال ہوگیا ہے۔
لاہور میں رواں سال نمونیہ سے 43 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ صوبہ بھر میں نمونیہ سے 172 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں نمونیہ کے مجموعی کیسز کی تعداد 1155 ہوگئی جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 7743 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
شدید سردی کی لہر میں نمونیہ کے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری بھی جاری ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں نمونیہ کے مزید 133 نئے مریض بھی رپورٹ ہوئے ہیں.حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ بچوں میں بڑھتا نمونیہ ہسپتالوں کو الرٹ کر دیا ہے.والدین بھی سردی سے بچاؤ کے لیے اقدامات کریں.

اپنا تبصرہ لکھیں