کوئٹہ(ڈیلی پوائنٹ) بلوچستان میں نگراں حکومت نے جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے۔نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کوئٹہ میں سیکیورٹی تھریٹ کے حوالے سے ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ کوئٹہ میں خاتون خودکش حملہ آور کی موجودگی کا تھریٹ الرٹ موجود ہے۔
جان اچکزئی نے کہا کہ تھرٹ الرٹ کے پیش نظر عوامی جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی۔
The Government of #Balochistan enforces a ban on public gatherings in #Quetta due to a threat of a female suicide bomber. Urging all political parties and candidates to prioritize public safety by conducting indoor meetings. #Security #BalochistanRejectsTerrorism @Jan_Achakzai pic.twitter.com/auwB4YwLNj
— Mir Hamza Baloch (@MirHamzaBaloch_) February 3, 2024
جان اچکزئی نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی میٹنگز گھر کے اندر کریں، حکومت بلوچستان انتخابی مہم کی ضرورت کو تسلیم کرتی ہے لیکن عوامی تحفظ اولین ترجیح ہے۔