Beti ky sharart krny py bap ny beti ko qatal kr dia

باپ نے شرارت کرنے پر 3 سالہ بیٹی کی جان لے لی

فیصل آباد(ڈیلی پوائنٹ)پنجاب کے شہر فیصل آباد میں باپ کے مبینہ تشدد سے 3 سال کی بچی جاں بحق ہوگئی۔ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں پیش آیا جہاں باپ نے 3 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچی کی موت واقع ہو گئی۔
پولیس کے مطابق محمد یعقوب نامی شخص نے اپنی بیٹی کو شرارت کرنے پر تشددکا نشانہ بنایا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ قتل کے بعد ملزم خاموشی سے بچی کو دفنانے لگا تھا تاہم محلہ داروں کی اطلاع پر پولیس نے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں