کوئٹہ(ڈیلی پوائنٹ)بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں عوامی نیشنل پارٹی آفس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی رہنما ظہور احمد جاں بحق ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق عبداللہ کے علاقے میزئی اڈہ میں اے این پی کے الیکشن دفتر پر فائرنگ پیس آیا، فائرنگ سے اے این پی رہنما ظہور احمد جاں بحق جبکہ ایک کارکن زخمی ہوا۔
حملے پر ردعمل دیتے ہوئے اے این پی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ پارٹی کے دفتر پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے۔
اس سے قبل بلوچستان کے ضلع کیچ کے گاؤں بلیدہ میں پیپلزپارٹی امیدوارمیرظہوربلیدی کے گھر پر نامعلوم افرادکی جانب سے 2 دستی بم پھینکے گئے۔دستی بم گھر کے صحن میں زوردار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔