pakistan mein koi crona nahi

ہم الرٹ پاکستان میں کرونا کا کوئی کیس نہیں

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)نگران وزیر صحت ندیم جان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔سینیٹ اجلاس میں بیان دیتے ہوئے نگران وزیر صحت ندیم جان نے کہا کہ نئے کورونا کا کوئی کیس نہیں آیا ہے لیکن ہم ریڈ الرٹ پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے 3 مرتبہ ایڈوائزری جاری کی ہے اور کوشش کررہے ہیں ٹیسٹنگ کا لیب سسٹم اضلاع میں بھی لائیں۔
ندیم جان کا کہنا تھا کہ عوام میں پھیلنے والی بیماری انفلوئنزا جیسی بیماری ہے۔یاد رہے اس سے قبل سوشل میڈیا پر خبریں پھیلائی جارہی تھی کہ پاکستان میں کرونا بڑھتا جا رہا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں