لاہور(ڈیلی پوائنٹ)چکن ایرانی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن ایک کلو، نمک حسب ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا ایک بڑا چمچہ، پیاز تلی ہوئی آدھی پیالی، پسی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچہ، دہی ایک پیا لی، فریش کریم آدھی پیا لی، بادام دس سے بارہ عدد، چھوٹی الائچی تین سے چار عدد، لیموں کا رس دو بڑے چمچے، کیو ڑہ ایسنس چند قطرے، کوکنگ آئل آدھی پیالی۔
بنانے کا طریقہ: چکن کو صاف دھو کر رکھ لیں، بادام اورا لائچی کو گرائنڈر میں باریک پیس لیں۔ فرائنگ پین میں تیل گر م کریں اور اس میں ادرک لہسن اور چکن ڈال کر تیز آنچ پر اتنی دیر فرائی کریں کہ چکن سنہرا ہو جائے۔ پھر اس میں نمک، لال مرچ، پھینٹی ہوئی دہی، تلی ہو ئی پیاز اور پسے ہوئے بادام ڈال کر درمیانی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ تک پکائیں۔ آخر میں فریش کریم، کیوڑہ، لیموں کا رس اور پسی ہوئی الائچی ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔ ذائقہ دار چکن ایرانی تیار ہے، گرم گرم نان کے ساتھ نوش فرمائیں۔