(ڈیلی پوائنٹ)چلی پنیر بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: 250گرام پنیر، ایک، ایک ہری، پیلی اور لال شملہ مرچ، آدھا کپ پیاز، ایک، ایک چھوٹا چمچہ مکھن، سرکہ، کارن فلور، شیزوان سوس اور سویا سوس، ۲؍ بڑے چمچے ٹماٹو کیچپ، ایک بڑا چمچہ گرین چلی سوس، نمک حسب ِ ذائقہ، چٹکی بھر سونٹھ پاؤڈر، ایک بڑا چمچہ لہسن کا پیسٹ، ادرک کا ایک ٹکڑا (باریک کٹا ہوا)،2 سے 3ہری مرچ (لمبی)، آدھا کپ تیل، تھوڑی سی پیاز (باریک کٹی ہوئی)۔
بنانے کا طریقہ: پنیر، تینوں شملہ مرچ اور پیاز کو بڑے اور چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ میرینیٹ کرنے کے لئے پیالے میں کارن فلور، نمک، سونٹھ پاؤڈر، آدھا بڑا چمچہ لہسن کا پیسٹ اور سرکہ ملائیں۔ اس پیسٹ میں پنیر کو شامل کرکے ۱۵؍ منٹ کیلئے رکھ دیں۔ کڑاہی میں تھوڑا سا تیل گرم کرکے میرینیٹیڈ پنیر کو سنہرا ہونے تک تل کر نکال لیں۔ ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے بچا ہوا لہسن کا پیسٹ، کٹا ہوا ادرک اور ہری مرچ کو تیز آنچ پر بھون لیں۔ ساری شملہ مرچ اور پیاز ڈال لیں۔ شیزوان سوس، ٹماٹو کیچپ، چلی سوس اور سویا سوس ڈال کر ایک منٹ تک پکائیں۔ پگھلا ہوا مکھن ڈال کر ۲؍ سے ۳؍ منٹ تک پکائیں۔ تلے ہوئے پنیر شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔ہری پیاز سے سجا کر پیش کریں۔