الٹی گنتی شروع ،سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر آصف حسین عہدے سے مستعفی

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ )الیکشن کمیشن پاکستان ( ای سی پی ) کے سیکرٹری ڈاکٹر آصف حسین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد عمر حمید دوبارہ سیکریٹری الیکشن کمیشن تعینات کردیے گئے۔
جمعرات کے روز سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹرآصف حسین اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے جبکہ الیکشن کمیشن نے سید آصف حسین کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے نوٹیفکیشن کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سید آصف حسین نے اپنی طبیعت خرابی کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔
دوسری جانب عمر حمید خان کو دوبارہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی ذمے داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے عمر حمید کی دوبارہ سیکرٹری تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
یاد رہے کہ عمر حمید جنوری میں صحت کی خرابی کے باعث عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے اور 5 جنوری کو استعفی دیا تھا جو 18 جنوری کو منظور کر لیا گیا تھا۔
عمر حمید ماضی میں اہم وزارتوں میں اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں، عمر حمید سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام رہ چکے ہیں، عمر حمید اسپیشل سیکریٹری خزانہ کے عہدے پر تعینات بھی رہ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مر حمید کو ان کے سابقہ ریکارڈ پر دوبارہ سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں