سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان

(ڈیلی پوائنٹ) سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا. فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے پریس نوٹ جاری کر دیا.
ایف پی ایس سی کے مطابق کامیاب امیدواروں کی شرح 2.96 فیصد ہے۔حتمی طور پر 210 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔
کامیاب امیدواروں میں 126 مرد اور 84 خواتین امیدوار شامل ہیں۔ 13008امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا۔ اور محض 401 امیدوار تحریری امتحان پاس کر سکے۔
عادل ریاض پہلی، شہیر بانو دوسری اوقاشہ ابرار رانا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامیاب امیدوار گریڈ 17 سے ملازمت کا آغاز کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں