پشاور( ڈیلی پوائنٹ )جنرل الیکشن سے پہلے پیپلزپارٹی کوخیبر پختوانخوسے بڑا دھچکا لگ گیا۔ سینئر رہنما ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
عاصمہ عالمگیر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی قیادت کی پالیسیوں سے نالاں تھے۔ایسے میں ہم پارٹی کے ساتھ مزید چل نہیں سکتے تھے ،اس لیے بہتریہی سمجھا اور پارٹی کے مرکزی ڈپٹی اطلاعات کے عہدے سےاستعفیٰ دے دیا ہے۔عاصمہ عالمگیر کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی پالیسیوں کے باعث آج خیبر پختون خوا میں پیپلز پارٹی چھٹے نمبر پر آ گئی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی دوسری جماعت میں ابھی شامل نہیں ہوئے، اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔۔کے پی سے سینئر قیادت کی پارٹی سے علیحدگی کے بعد پیپلزپارٹی کےلیے صوبے میں الیکشن لڑنا مشکل ہوجائے گا۔۔تجزیہ کاروں کے مطابق چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ان دنوں کے پی کےدورے پرہیں اس دوران پارٹی سے علیحدگی کی خبریں الیکشن میں نیک شگون نہیں .