isb high court ny nazr band krny ka hukm bahal kr dia

ڈپٹی کمشنر کو نظر بند کرنے کااختیار مل گیا

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا ایم پی او آرڈر (نظر بند)جاری کرنے کا اختیار عارضی طور پر بحال کر دی ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے احکامات جاری کیے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ایم پی او آرڈر جاری کرنے سے روکنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا گیا۔عدالت نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف چیف کمشنر و دیگر کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم امتناع کی درخواست پر ڈی سی اسلام آباد کا اختیار عارضی طور پر بحال کر دیا۔واضح رہے کہ جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کا اختیار غیرقانونی قرار دیا تھا۔


سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف چیف کمشنر اور سیکریٹری داخلہ نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں