یورپ کی خواہش، پاکستانی جوڑا 4بچوں سمیت ڈوب کر جاں بحق

کوئٹہ( ڈیلی پوائنٹ) بہتر مستقبل کے خواب نے ایک اور خاندان کی زندگی نگل لی، یورپ جانے کی کوشش میں پاکستانی جوڑا 4بچوں سمیت ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
رشتہ داروں نے اپنے پیاروں کو استنبول میں سپرد خاک کردیا۔ کشتی ترکیہ کے صوبے چناق قلعہ میں سمندری طوفان کے باعث الٹی۔
15 مارچ کی صبح ان کی کشتی ترکیہ کے شمال مغربی صوبے چناق قلعہ میں طوفان کے باعث الٹ گئی۔ علی آغا اور ان کے خاندان سمیت کشتی پر درجنوں افراد سوار تھے۔
کوئٹہ کے رہائشی علی آغا اپنی اہلیہ اور چار بچوں کے ہمراہ انسانی اسمگلروں کی مدد سے ترکیہ سے کشتی میں بیٹھ کر بہتر زندگی کا خواب لیے یورپ کے سفر پر روانہ ہوئے تھے لیکن اپنی منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی بدقسمت خاندان کی زندگی کا سفر ختم ہوگیا۔
ترک حکام کے مطابق کشتی پر سوار افراد کی درست تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ 13روز کے بعد اب تک 23 افراد کی لاشیں سمندر سے نکالی جا چکیں

اپنا تبصرہ لکھیں