(ڈیلی پوائنٹ)ڈولفن اہلکار شہریوں کو اغوا کر کے بھتہ وصول کرنے لگے۔ شہری کو اغوا کر کے بھتہ وصول کرنے پر ڈولفن اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ متاثرہ شہری عتیق الرحمان کی مدعیت میں تھانہ گڑھی شاہو میں مقدمہ درج ہوا۔پولیس کے مطابق مقدمہ بھتہ خوری،شہر ی کو ہراساں کرنے اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ کسی شہری نے ڈولفن اہلکار فاروق احمد کی شہری کو اغوا کر کے ہراساں کرتے ہوئے کی وڈیو بنائی تھی۔شہری ڈولفن اہلکار سے وڈیو وائرل نہ کرنے کا پچاس ہزار طلب کرتا رہا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ڈولفن اہلکار فاروق احمد ڈولفن ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہے۔فاروق احمد کو گرفتار کر کے تحقیقات جاری ہیں۔