لاہور(ڈیلی پوائنٹ) دنیا میں 5 بڑے میوزیم ہیں جن کو لوگ دور دراز سے دیکھنے آتی ہے.انسانی ثقافت میں میوزیم کی منفرد حیثیت ہے۔ یہ نہ صرف ہمیں اپنی تاریخ سے روشناس کرواتے ہیں بلکہ فنکاری کے بھی ترجمان ہوتے ہیں ۔ اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں 104 ہزار سے زائد میوزیم ہیں جن میں سے کئی یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ میں شامل ہیں۔ یونیسکو کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ میوزیم امریکہ میں ہیں ۔ ذیل میں پڑھئے دنیا کے 5سب سے بڑے آرٹ میوزیم کے بارے میں ۔
لوئر میوزیم: پیرس، فرانس میں واقع یہ میوزیم دنیا کا سب سے بڑا میوزیم ہےجو27 ہزار735 مربع میٹر پر پھیلا ہواہے۔ اس کا افتتاح 1792ء میں ہوا تھا۔ اس میوزیم میں شاہکار فن پارے ہیں جن میں مونا لیزا (مصور: لیو نارڈوڈاونچی) اور وینس ڈی میلو قابل ذکر ہیں۔ یہ میوزیم لوئر پیلس پر بنایا گیا ہے جس کی کئی مرتبہ تزئین کاری ہو چکی ہے۔ یہ دنیا کا سب سے زیادہ دورہ کیا جانے والا میوزیم بھی ہے۔
ہیر میٹاج میوزیم :سینٹ پیٹرز برگ، روس میں واقع یہ دنیا کا دوسرا بڑا میوزیم ہے جسے 1764ء میں قائم کیا گیا تھا۔ ہر سال7 دسمبر کو اس میوزیم کی سالگرہ منائی جاتی ہےجسے ’’سینٹ کیتھرین ڈے‘‘ کہا جاتا ہے۔ 1852ء میں اس میوزیم کو عوام کیلئے کھولا گیا تھا۔ آرٹ نیوز پیپر کے مطابق سب سے زیادہ دورہ کئے جانے والے میوزیم کی فہرست میں یہ 10 ویں نمبر پر ہے۔ 2022ء تک 2 کروڑ سے زائد افراد نے اس میوزیم کا دورہ کیا تھا۔
نیشنل میوزیم آف چین (چین) کا قومی عجائب گھر): بیجنگ میں واقع اس میوزیم کی تعمیر کا مقصد لوگوں کو چین کی تاریخ اور فنکاری سے روشناس کروانا تھا۔ 2003ء میں ا س میوزیم کا قیام عمل میں آیا تھا۔ یہ میوزیم 65؍ ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔
میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ: نیویارک، امریکہ میں واقع اس میوزیم کا رقبہ ۰۲۸ء۸۵ ؍ ہزار مربع میٹر ہے۔ 2022ء تک 3 کروڑ سے زائد افراد اس میوزیم کا دورہ کرچکے ہیں۔ یہ امریکہ کا تیسرا سب سے زیادہ دورہ کیا جانے والا میوزیم ہے۔ اس میں 2ملین سے زیادہ آرٹ کے نمونے ہیں ۔ 1870ء میں اس میوزیم کی بنیاد ڈالی گئی تھی
موسیو دیل پرادو: میڈرڈ، اسپین کا قومی میوزیم ہے۔ اسے مغربی فن پاروں کا اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔ 1819ء میں قائم کئے گئے اس میوزیم میں پینٹنگس، مجسمے اور کئی شاہکار فن پارے ہیں۔ یہاں 7 ہزار سے زائد پینٹنگس جبکہ ایک ہزار سے زائد مجسمے ہیں