Eid py kapry na seeny py gahko ny kia toshdad

عید پرکپڑے سلائی کرنے سے انکارپر گاہکوں نے درزیوں پر مبینہ تشدد کر ڈالا

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پنجاب کے شہر میلسی میں عید پرکپڑے سلائی کرنے سے انکارپر گاہکوں نے درزیوں پر مبینہ تشدد کر ڈالا۔ذرائع کے مطابق درزیوں کا کہناہے کہ زیادہ کام کی وجہ سے کپڑے لینے سے انکار کیا تھا جس کے بعد گاہکوں کی جانب سے تشدد کیا گیا، تشدد کرنے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں کر رہی ہے اور پوچھ گچھ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں