اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)الیکشن ملتوی سینیٹ کی قرارداد الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا ہے. الیکشن کمیشن نے کہا کہ ملک میں انتخابات ملتوی نہیں کیے جاسکتے ہیں. پاکستان کا بڑا قانون ساز ادارہ سینیٹ جس کے رکن دلاور نےسینیٹ میں قرار داد پیش کی کہ ملک میں حالات نامناسب ہیں اس لیے عام انتخابات 2024 ملتوی کیے جائے۔ گذشتہ کچھ عرصہ قبل قراد داد منظور ہوئی اس وقت سینیٹ میں 14 سینیٹر موجود تھے ۔
آج الیکشن کمیشن کا جوابی خط سامنے آیا ہے جس میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک میں الیکشن کے لیے حالات سازگار ہیں ۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ 8 فروری کی تاریخ طے ہوئی تھی جس کے نتیجہ میں الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کی ہیں ۔
پاکستان کی ساری سیاسی پارٹیاں اس وقت الیکشن کے لیے محنت کر رہی ہیں اس لیے الیکشن روکنا ممکن نہیں ہے۔ عام انتخابات کی تمام تیاریاں کر لی گئی ہیں۔لہذا الیکشن کسی صورت ملتوی نہیں کیے جائے گئے۔