لاہور(ڈیلی پوائنٹ)سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی ہے۔ الیکشن ٹریبونل کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ہے۔
چوہدری پرویز الہی پر کاغذات نامزدگی درست نہ ہونے اور بیان حلفی منسلک نہ کرنے کا اعتراض تھا۔ چوہدری پرویز الہی پر شوگر مل اور اسلحہ کے لائسنس کی دستاویزات فراہم نہ کرنے کا بھی اعتراض کیا گیا تھا۔ چوہدری پرویز الہی نے حلقہ این اے 59 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔
آر او آفس کی جانب سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کیئے گئے تھے۔
چوہدری پرویز الہی نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی۔
یاد رہےچوہدری پرویز الہی کی جانب سے سردار عبدالرازق ایڈوکیٹ الیکشن ٹربیونل پیش ہوئے تھے۔