راولپنڈی(ڈیلی پوائنٹ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی طبیعت خراب ہو گئی ہے.خبر کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔
راولپنڈی :سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو اڈیالہ جیل سے آر آئی سی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 25, 2024
آر آئی سی میں شیخ رشید کا مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔ عدالت جیل انتظامیہ سے شیخ رشید کے طبی معائنے کی رپورٹ طلب کرے گی۔
جیل انتظامیہ نے بذریعہ فون شیخ رشید احمد کی طبیعت کی خرابی کی اطلاع دی۔
دوسری جانب، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اور انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔