جہلم(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیر فواد چودھری نے الیکشن سے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔سابق وزیر نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر الیکشن سے دستبردار ہونے کا لکھا۔ فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن الیکشن کروانے سے قبل ہی ناکام ہو گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے تمام ارکان سے استعفی کا مطالبہ کرنا بھی فضول ہے۔میں بہت عرصے سے جیل کی سخت سزا کاٹ رہاہوں اور آئندہ بھی اس کے لیے تیار ہوں ۔
اپنے حلقے کی عوام ،دوستوں اور فیملی کی مزید کسی پریشانی میں مبتلا نہیں کرناچاہتا۔فواد چودھری نے پہلے تو آئی پی پی میں شمولیت اختیار کی تھی مگر پھر تاثر فواد چودھری نے دیا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہے۔
جب فواد چودھری پر مزید پریشانیاں بڑھی تو فواد چودھری نے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔
الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تو ان کی اہلیہ حبا چودھری میدان میں اتری مگر ان کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔
اب سابق وزیر نے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو خط میں یہ موقف دیا ہے کہ آپ ایک پارٹی کو جتوانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے کام کر رہے ہیں۔
انتخابات کا کھیل اِس طرح رچایا گیا کہ بقول وارث شاہ ’’گلیاں ہو جان سنجیاں تے وچ مرزا یار پھرے‘‘، فواد چوہدری نے انتخابات سے بائیکاٹ کےلئے الیکشن کمیشن کو لکھے خط میں شعر بھی لکھا۔