(ڈیلی پوائنٹ)آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’فریش فروٹ چاٹ ود کریم ۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: آم ایک کپ، سیب ایک کپ،کیلا ۲؍ کپ، خربوزہ ایک کپ، پپیتا ایک کپ، انگور ایک کپ، انار ایک کپ، انناس ایک کپ، شکر ۵؍ بڑے چمچے، کریم ایک پیکٹ۔
بنانے کا طریقہ: تمام پھلوں کوایک بڑے پیالےمیں چوکورٹکڑوں میں کاٹ کر اس میں شکر شامل کریں اور اب اس میں کریم ڈال کر تمام فروٹ کو اچھی طرح ملا لیں اور ٹھنڈا ہونےکے لئے فریج میں رکھ دیں۔ فروٹ چاٹ کو اچھی طرح ٹھنڈی کرکے افطاری کے دسترخوان پر سجائیں پھر دیکھئے آپ کے گھر والے آپ کی واہ واہ کرتے نہیں تھکیں گے۔