Ghani ali ka larkio ko mashwarh

اداکارہ غنیٰ علی نے نوجوان لڑکیوں کو جلد شادی کرنے کا مشورہ دیدیا

(ڈیلی پوائنٹ)اداکارہ غنیٰ علی نے نوجوان لڑکیوں کو جلد شادی کرنے کا مشورہ دیدیا ہے. ایک پروگرام کے دوران انھوں نے کہا کہ میری کم عمری میں شادی ہو گئی تھی جس کا شوبز میں مجھے بہت فائدہ ہوا. شادی جلدی ہو جائے تو آپ کی عزت نفس بڑھ جاتی ہے.
انہوں نے کہا کہ 26 سال کی عمر میں، میں نے محسوس کیا کہ مجھے کسی کی ضرورت ہے جس کیلئے میں نے اللہ سے دعائیں بھی کیں اور جب مجھے ایک انسان ملا تو میں زندگی میں سیٹ ہوگئی۔اداکاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے غنیٰ علی کا کہنا تھا کہ میں ابھی بھی اپنے کام کو لے کر بہت پُرجوش ہوں، مجھے اداکاری کرنا پسند ہے لیکن آپ کیلئے ایک چھتری ضروری ہوتی ہے، میں اب شادی شدہ ہوں، بہت سارے لوگ آپ کو ٹارگیٹ کی نظر سے دیکھ رہے ہوتے ہیں لیکن شادی شدہ ہوں تو آپ بہت سی برائیوں سے بچ جاتے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں