لاہور سمیت صوبہ بھرمیں صفائی کیلئ گھروں پرصفائی ورکر تعینات

(ڈیلی پوائنٹ) لاہور سمیت صوبہ بھرمیں صفائی کیلئے 250گھروں پرایک صفائی ورکر تعینات ہوگا۔ دستاویزات کے مطابق صوبہ پنجاب 12 کروڑ27لاکھ 689نفوس پر مشتمل ہے۔ پنجاب میں سالانہ ایک ارب 88کروڑ کے فنڈز ستھرا پنجاب کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔
صفائی کے لئے ایک لاکھ 15ہزارسینٹری ورکرز بھرتی کئے جائیں گے۔ نئے مالی سال میں 10ڈویژنل سالڈ ویسٹ کمپنیز مکمل فعال ہوں گی۔ دس ڈویثزنل کمپنیز کو مکمل آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ پنجاب میں کوڑا اٹھانے کا ریٹ فی نفوس سالانہ 1385روپے رکھا گیا۔
دستاویزات کے مطابق انڈیا میں فی نفوس سالانہ کوڑا اٹھانے کا ریٹ 18.9ڈالر ہے۔ بنگلہ دیش میں کوڑا اٹھانے کا ریٹ 9.4ڈالر ،سری لنکا میں 9.2ڈالر ہے۔ صوبہ بھرمیں روزانہ 57500ٹن کوڑا کمرشل اورگھروں کے باہر پھینکا جاتا ہے۔ صرف 18ہزار 4سو 38ٹن ویسٹ ڈمپ کیا جاتا ہے۔ 39ہزار 62ٹن کوڑا سرے سے نہیں اٹھایا جاتا ہے۔ لاکھوں ٹن ویسٹ ماحولیاتی الودگی کا باعث رہا ہے۔ 8بڑے شہروں ،229لوکل گورنمنٹ میں صفائی تحصیل سطح پر کروائی جائے گی۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں سو سے زائد عارضی کلیکشن پوائنٹس بنائے جائیں گے۔
تحصیل سطح پر سالڈ ویسٹ کمپنیز کے پاس نالوں کی صفائی کی ذمہ داری بھی ہو گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں