کراچی(ڈیلی پوائنٹ)سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا ہے. ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دو روز کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار 100روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 1714 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 24 ہزار 708 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 22 ڈالر اضافے سے 2503 ڈالر فی اونس ہے۔