موبائل صارفین کیلئے خوشخبری،قیمتوں میں ہزاروں روپے کمی

کراچی (ڈیلی پوائنٹ )پاکستان میں موبائل فونز کا استعمال سوشل میڈیا کی رسائی کے ساتھ ساتھ بڑھتا جا رہا ہے، ایسے میں اب خبر سامنے آئی ہے کہ موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
ذرائع ے مطابق ملکی اور غیر ملکی موبائل فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے، جہاں قیمتیں ہزاروں روپے تک گر گئی ہیں۔
جبکہ ملکی اور غیر ملکی تمام کمپنیوں کی جانب سے 20 سے زائد فونز ماڈلز کی قیمتوں میں 400 سے 10 ہزار روپے تک کی کمی کر دی ہے۔
موبائل فون ایسوسی ایشن کی جانب سے اس حوالے سے کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی نہ صرف اسمارٹ فونز میں کی گئی ہے، بلکہ بٹن والے موبائل فونز کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔
تاہم بٹن والے موبائل فونز کی قیمتوں میں 100 سے 500 تک کی کمی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق موبائل فون کمپنیوں کے سیلز ٹارگٹ پورے نہ ہونے کے باعث قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
جبکہ ریٹس کم کرنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ پاکستانی مارکیٹ میں موبائل فون انڈسٹری کو استحکام پہنچایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں