Hakomat nay aam tateel ka elan kr dia

حکومت نے 28 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)حکومت نے 28 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے. حکومت پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے عرس حضرت علی ہجویری، المعروف داتا گنج بخش کی سالانہ تقریبات کے سلسلے میں ایک روزہ سرکاری چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ صرف لاہور ڈسٹرکٹ اور اس کے ماتحت سرکاری محکموں میں عام تعطیل ہوگی
جبکہ پنجاب سول سیکرٹریٹ اور اس سے منسلک اداروں کیساتھ ساتھ لاہور کے ریجنل ادارے بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے 28 اگست کی سرکاری تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے تین روزہ عرس کی تقریبات 24 سے 26 اگست تک شیڈول ہیں، لنگر اور مختلف تقریبات کے لیے محکمہ اوقاف کی جانب سے 13.5 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں، جس کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔
خصوصی حفاظتی اقدامات میں 144 سی سی ٹی وی کیمرے، ایک کنٹرول روم، اور 18 ایل سی ڈی اسکرینوں کی تنصیب شامل ہے تاکہ کارروائی کی نگرانی کی جا سکے اور عازمین کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں