hakomat ky khilaf koi sazish nahi ki faiz hameed

حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں کی جنرل فیض حمید

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو جواب جمع کرا دیا۔ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے کمیشن کی طرف سے دیے گئے سوالوں کے جواب دیے۔
ذرائع کا بتانا ہے فیض حمید نے جواب میں کہا حکومت کی ہدایت پر تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے فیض حمید نے حکومت کے خلاف سازش کرنے کے الزامات کی تردید کر دی۔
خیال رہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن ڈاکٹر اختر علی شاہ کی سربراہی میں کام کر رہا ہے، کمیشن میں سابق آئی جی طاہر عالم اور خوشحال خان بھی موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں