لاہور(ڈیلی پوائنٹ) ہانیہ عامر نے اپنی وائرل ڈی فیک وڈیوز پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ وڈیوز میری نہیں ہیں،یہ وڈیوز آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی ہیں.مجھےاے آئی کے غلط استعمال پر تشویش ہے.اداکارہ نے سوال اُٹھایا ہے کہ کیا اس حوالے سے کوئی قوانین موجود ہیں؟
تفصیلات کےمطابق معروف شخصیات اور خاص طور پر شوبز ستارے آئے دن ڈیپ فیک ویڈیوز کا شکار ہو رہے ہیں جس میں ان کے چہرے کو اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے کسی بھی شخص کے چہرے پر لگا کر حقیقت سے قریب تر لگتی ویڈیو بنادی جاتی ہے.
آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے خطرناک ٹول ‘ ڈیپ فیک کا شکار ہونے میں نہ صرف بھارتی فنکاروں کا نام شامل ہے بلکہ اس جال میں پاکستانی ستارے میں پھنسے نظر آئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ، یوٹیوبر عروب جتوئی کے بعد اب ہانیہ عامر بھی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ نازیبا ویڈیو بنانے والوں کے ہتھے چڑھ گئیں ہیں.
ہانیہ عامر نے اپنی انسٹا اسٹوری میں نیوز ویب سائٹ کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور لکھا کہ یہ ویڈیوز میری نہیں ہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیار کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ ہانیہ نے کچھ مزید اسکرین شاٹ شیئر کیے جو انسٹاگرام پیجز کے تھے، اداکارہ نے مداحوں سے اس پیجز کو رپورٹ کرنے کا کہا۔