حریم شاہ برٹش سیاسی پارٹی میں شامل،جلد الیکشن لڑنے کااعلان

لاہور(ڈیلی پوائنٹ ) پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے برطانوی سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حریم شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں برطانیہ کی تین بڑی سیاسی پارٹیوں میں سے ایک پارٹی کا حصہ بن گئی ہوں، بہت جلد اس سیاسی پارٹی کا نام بتاؤں گی لیکن فی الحال! صرف اتنا بتا سکتی ہوں کہ میں نے مذکورہ سیاسی پارٹی کی درخواست پر ہی اس میں شمولیت اختیار کی ہے۔
ٹک ٹاکر نے کہا کہ پارٹی کے سینیئر رہنما نے مجھے یقین دلایا ہے کہ وہ مجھے برطانیہ میں ہونے والے آئندہ الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ دیں گے جبکہ پاکستانی عوام چند ماہ میں مجھے برطانوی پارلیمنٹ کا حصہ بنتے ہوئے دیکھیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ میں چند سالوں میں برطانیہ سے الیکشن جیت کر برطانوی پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے پاکستان کے عوام کے حق کے لیے اپنی آواز بلند کروں گی۔
حریم شاہ نے کہا کہ مجھے برطانوی سیاسی پارٹی میں اس لیے شامل کیا گیا کیونکہ میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والی شخصیات میں شامل ہوں اور یہاں کی سیاسی پارٹیوں کو ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو سوشل میڈیا اور سماجی کاموں میں زیادہ فعال ہوں۔
ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ سیاست میں شامل ہونے کے بعد انسانی حقوق کے لیے بھی زیادہ سے زیادہ کام کررہی ہوں۔

اپنا تبصرہ لکھیں