کراچی(ڈیلی پوائنٹ) کراچی اسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگور کو اس کے عہدے سے ہٹادیا تھا .اب ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے.ہاظم بنگوار کو اپنے منفرد سٹائل کے بعد شہرت ملی تھی جس کی وجہ سےوہ اکثر لوگوں کی تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں. گزشتہ روز ان عہدے سے ہٹاجانے کےبعد لوگوں میں تجسس پیدا ہو کہ ان کو کیوں عہدے سے ہٹایا گیا ہے.
ذرائع کے مطابق ہاظم بنگوار نے سندھ ہائیکورٹ اورکمشنرکے حکم پر 3 سرکاری افسران کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔ہاظم بنگوار نے کمشنرکراچی کمپاؤنڈ میں رہائش پزیر ڈپٹی سیکرٹریز زاہد جمیکا اور فاطمہ احمدکو عدالتی حکم پرنوٹس جاری کیا، یہ افسران کمشنر آفس کا حصہ نہیں اور رہائش گاہ کمشنرآفس کے افسران کے لیے مخصوص ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کمشنرکراچی کی ہدایت پر عدالتی حکم پر عمل درآمد کے لیے ڈپٹی کمشنر جنوبی کو ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ دوسری جانب ہاظم بنگوارکو اسسٹنٹ کمشنرکے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کرکے ایس اینڈ جی اےڈی رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔