اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمیں تھا کہ مولانا مان جائیں گے مگر وہ آئینی ترامیم پر نہیں مانیں. جو آئینی ترامیم دینا چاہتے تھے وہ ایسی نہیں تھی کہ مسائل آئے مگر مولانا فضل الرحمن کا حق تھاآئینی ترامیم پر وہ اپنی تجاویز دیں.
لیگی رہنما عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ابھی کسی دن اور معیاد کا تعین نہیں ہوا ہے، جوں ہی مولانا مطمئن ہو جاتے ہیں آئینی ترمیم لے آئیں گے، کیونکہ مولانا کے بغیر آئینی ترمیم ممکن نہیں ہے ، ہوسکتا ہے ستمبر کے آخر تک یہ معاملہ حل ہو جائے۔
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ نہیں لگتا کہ مولانا کا مسودہ پہلے مسودے سے ماورا ہوگا، بنیادی مسودے میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوگی ، مسودہ ایک ہی ہے بس مسودے کو کانٹ چھانٹ کر ٹھیک کیا گیا ہے۔