اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 4 مقدمات میں ضمانت منظور ہو گئی ہے. لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کے چار مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا اور چاروں مقدمات میں ضمانتیں منظور کرلیں۔عدالت نے مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے سمیت 4 مقدمات میں 5،5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض عمران خان کی ضمانتیں منظور کیں۔