Imran khan ko juld saza hony wali

جج عمران خان کو جلد سزا دے گا علیمہ خان کا دعویٰ

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ جج بہت جلد عمران خان کو سزا سنا دے گا. علیمہ خان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کو عوام نے بچانا ہے، یہ ہمیں کبھی بھی ملٹری کورٹ میں لے جائیں گے۔
علیمہ خان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے بہت سے لوگ ملٹری جیل میں ہیں، ہمارا بھانجا بھی ملٹری جیل میں ہے.کسی کو معلوم نہیں کہ ان کو کب اور کتنی سزا ہو جائے گی؟ اب یہ قانون لانا چاہتے ہیں کسی کو بھی اٹھا کر لے جائیں۔
علیمہ خان نے دعویٰ کرتے ہوئے مزید کہا کہ جج نے جلد بانی پی ٹی آئی کو سزا دینی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں