اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) عمران خان نے بڑے چینلز کا بائیکاٹ کر دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ چینل اور اینکرز پی ٹی آئی کے خلاف ایک خاص مہم چلا رہے ہیں جو ناقابل قبول بات ہے۔ عمران خان نے کہا کہ یہ میڈیا ٹرائل ہے جو تحریک انصاف پاکستان کے خلاف جاری ہے۔
انھوں نے کہا 3 بڑے چینلز میں 24 نیوز ،سماء اور جیو نیوز کا تمام پی ٹی آئی ورکرز اور چاہنے والے ان چینلز کو نہ دیکھے اور ان کے پروگرام پر اینکرز کی باتیں سنے۔ان تین بڑے اینکرز میں سماء کے اینکر منیب فاروق ، دنیا نیوز کے اینکر کامران شاہد اور عادل شہازیب شامل ہیں۔
یاد رہے کہ عمران خان نے اس سے قبل بھی اپنی حکومت اور دھرنے کے دنوں میں بھی جیو نیوز کا بائیکاٹ کر چُکے ہیں۔سماء نیوز چونکہ علیم خان کا ہے اور علیم خان عمران خان نے سابق دوست اور وزیر رہ چکے ہیں۔