آئرلینڈ اور انگلینڈ کےخلاف ٹی 20سیریز

(ڈیلی پوائنٹ) آئرلینڈ اور انگلینڈ کےخلاف ٹی 20سیریز،قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔
سلیکشن کمیٹی کی کھلاڑیوں کو آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر تربیتی کیمپ 4 سے 6 مئی تک قذافی اسٹیڈیم میں لگایا جائے گا۔ تمام کھلاڑی قذافی اسٹیڈیم میں صبح دس بجے سے ایک بجے تک پریکٹس کریں گے۔ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 10مئی کو آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں