(ڈیلی پوائنٹ)کشمیری ساگ بنانے کی آسان ترکیب
درکار اجزاء: ایک گڈی پالک کٹا ہوا، 12 سے 15 جوئے لہسن کی، 2؍ کالی الائچی، 4ثابت لال مرچ، ایک ایک چھوٹا چمچہ سونف پاؤڈر اور زیرہ، ڈیڑھ بڑے چمچے تیل، چٹکی بھر ہینگ، نمک حسب ِ ذائقہ۔
دیگر اجزاء: چٹکی بھر کالی مرچ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، حسب ِ ضرورت شکر اور لیموں کا رس۔
بنانے کا طریقہ: دھیمی آنچ پر فرائنگ پین میں تیل گرم کریں۔ دھواں آنے پر گیس بند کر دیں۔ زیرہ، کالی الائچی، ہینگ، ثابت لال مرچ اور لہسن ڈال کر سنہرا ہونے دیں۔ اب اس میں کٹا ہوا پالک اور نمک ملا کر دھیمی آنچ پر پکائیں۔ پالک کا پانی خشک ہونے پر سونف پاؤڈر ملائیں اور گیس بند کر دیں۔ سرو کرنے سے قبل کالی مرچ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، شکر اور لیموں کا رس ملائیں۔ گرم گرم کشمیری ساگ کو روٹی کے ساتھ پیش کریں۔