(ڈیلی پوائنٹ)کھجور کی پڈنگ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: خشک کھجو 2پیالی، دودھ4 پیالی، چینی3 چوتھائی پیالی، مکھن ایک بڑا چمچہ، کیک کے ٹکڑے 2؍ پیالی، نمک چھوٹا چوتھائی چمچہ، انڈے 3 عدد، کارن فلور ایک بڑا چمچہ، ونیلا ایسنس چند قطرے۔
بنانے کا طریقہ: خشک کھجوریں رات کو2 پیالی پانی میں بھیگو دیں۔ صبح ان کی گٹھلیاں نکال لیں اور ٹکڑے کرکے انہیں پڈنگ کے سانچے میں رکھ دیں۔ کیک کے ٹکڑوں کو آدھے گھنٹے کے لئے دودھ میں بھیگو دیں۔ چینی، مکھن، نمک اور انڈے ملا کر خوب اچھی طرح پھینٹ لیں۔پھر اسے کیک اور دودھ کے آمیزے میں شامل کرکے اچھی طرح پھینٹ کر کھجوروں کے اوپر ڈال دیں اور سانچے کا منہ بند کر دیں۔ایک چوڑے منہ والی پتیلی میں اتنا پانی ڈالیں کہ سانچے کا برتن آدھا پانی کے اندر اور آدھا پانی کے باہر رہے۔ پتیلی کاڈھکن بند کرکے چولہے پر چڑھا دیں۔ ۲۰؍ منٹ تک پکانے کے بعد سانچے کا منہ ذرا سا کھول کر سلائی یا تنکاڈال کر دیکھیں۔تنکا یا سلائی صاف باہر آجائے تو پڈنگ تیار ہے ورنہ مزید پکائیں۔ جب یہ جم جائے تو اتار لیں اور ٹھنڈی ہونے کے لئے رکھ دیں۔ایک پیالی میں کارن فلور حل کرکے ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب گاڑھا ہو جائے تو اتار کر پڈنگ کے اوپر ڈال دیں۔ ٹھنڈا ہو نے پر پیش کریں۔