Khakrob ny kory sy milny waly 5lakh malik ko wapis kr diye

خاکروب نے کوڑا دان سے ملنے والے 5 لاکھ روپے مالک کو واپس کر دیے

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)بابر نور مسیح ایک خاکروب ہیں۔ وہ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن ٹو کی کچی آبادی میں رہتے ہیں اور سیکٹر جی 13 میں صفائی کا کام کرتے ہیں۔بابر مسیح گزشتہ ہفتے اپنے معمول کے کام کے لیے گھر سے نکلے اور سیکٹر جی 13 کی مخلتف گلیوں میں صفائی ستھرائی کے کاموں میں مشغول ہو گئے۔
انہوں نے جب ایک گلی کے اندر مختلف گھروں سے کوڑا لیا تو اُن میں سے ایک گھر ایسا بھی تھا جس کے کوڑا دان میں 5 لاکھ روپے بھی پڑے ہوئے تھے۔انہوں نے جب سب گھروں کا کوڑا اکھٹا کر کے ریڑھی میں ڈالا تو وہ اس لیے حیران رہ گئے کیونکہ ریڑھی میں کوڑا کرکٹ کے ساتھ ساتھ بھاری رقم بھی پڑی ہوئی تھی۔
چونکہ بابر مسیح نے مختلف گھروں کا کوڑا ایک ساتھ اٹھایا تھا اس لیے انہیں یہ یقین نہیں تھا کہ پانچ لاکھ روپے اصل میں کس گھر کے کوڑا دان سے اُن کے ہاتھ لگے۔جب اصل مالک آیا تو پوچھنے پر کوڑے دان نے کہا کہ آپ کے پیسے میرے پاس موجود ہیں لہذا “آپ اپنے پیسے لیں لے.

اپنا تبصرہ لکھیں