Khana juldi pochany ki juldi food rider ko bhari jurmana

فوڈ رائیڈر جلد ڈلیوری کے چکر میں 28 چالان کروا بیٹھا

لاہور(ڈیلی پوائنٹ) کھانا ڈلیور کرنے والا موٹر سائیکل رائیڈر صارفین کو جلد کھانا ڈلیور کرنے کے چکر میں 28 چالان کروا بیٹھا۔پولیس کے مطابق مال روڈ پر ٹریفک وارڈن نے 28 بار ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے والے رائیڈر کو پکڑ لیا اور اس پر 10 ہزار روپے سے زائد کے ای چالان کی مد میں جرمانہ عائد کیا۔
پولیس نے جلدی ڈلیوری کے چکر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے رائیڈر کو کاغذات اور ڈرائیونگ لائسنس قبضے میں لے کر جانے کی اجازت دے دی۔واضح رہےکہ لاہو رمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف ایک مرتبہ پھر کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں