لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے.اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شادی کے لیے لڑکا ڈھونڈ رہی ہوں جیسے ہی شادی کروں گی شوبز کو چھوڑ دوں گی.اُنہوں نے شو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اداکارہ بننے کا شوق کبھی بھی نہیں تھا اور میں کمیرے کے سامنے گھبرا جاتی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ جب شوبز میں قدم رکھا تب ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ اس شعبے میں صرف 5 سال کام کروں گی اور پھر چھوڑ دوں گی، اب مجھے اداکاری کرتے ہوئے 5 سال ہو گئے ہیں تو میں کسی بھی وقت انڈسٹری کو چھوڑ کر جاسکتی ہوں۔
اُنہوں نے شریکِ حیات کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ میں ایسے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہوں جو خود بھی میری عزت کرے اور اپنے گھر والوں سے بھی کروائے۔