اسلام آباد (ڈیلی پوائنٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اے این پی کو انتخابی نشان لالٹین الاٹ کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔ اے این پی عوامی نیشل پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن نے تحفظاف کا اظہار کیا تھا جس پر اے این پی نے الیکشن کمیشن سے انٹرا پارٹی الیکشن پر 6 ماہ کی مہلت مانگی تھی۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات ہونے ہیں اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ تمام سیاسی پارٹیاں الیکشن میں بھرپور حصہ لیں۔الیکشن کمیشن نے اے این پی کو 10 مئی تک الیکشن کروانے کی ہدایت جاری کی ہے اس کے علاوہ پارٹی کو 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔