لاپتہ شیخ رشید آج ٹی وی پروگرام میں منظر عام پر آئیں گئے

لاپتہ شیخ رشید آج ٹی وی پروگرام میں منظر عام پر آئیں گئے

لاہور(ڈیلی پوائنٹ) کئی دنوں سے لاپتہ شیخ رشید آج ٹی وی پروگرام میں منظر عام پر آئیں گئے ذرائع کا دعویٰ
پاکستان تحریک انصاف کے چار لوگ کافی عرصہ سے لاپتہ تھے جن میں عثمان ڈار،صداقت علی عباسی،فرخ حبیب اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید تھے ۔عثمان ڈار کا انٹرویو کامران شاہد کے گھر ریکارڈ کیا گیا جس میں عثمان ڈار نے نا صرف تحریک انصاف کو خیر آباد کہا بلکہ چیرمین پی ٹی آئی پر الزامات کی بوچھاڑ بھی کی۔
دوسرے رہنما صداقت علی عباسی تھے ان کی ویڈیو بھی منظر عام آئی جس میں وہ اپنی ماں کے ساتھ گلے ملے کر جذباتی ہوگئے۔پاکستان کے سابق ایم این اے فرخ حبیب نے بھی اچانک پریس کانفرنس کی اور اپنی ہی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا پارٹی کو خیر آباد کہا اور استحکام پارٹی کی گاڑی پر سوار ہو گئے۔
چوتھا اور اہم نام جناب شیخ رشید کا تھا جو 17 ستمبر سے اپنے ہی گھر لال حویلی سے اچانک غائب ہوگئے تھے۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ شیخ رشید کا انٹرویو سماء نیوز پر منیب فاروق کے پروگرام میں آج ریکارڈ کیا جا چُکا ہے۔آج ہی سابق وزیر داخلہ شیخ رشید منظر عام پر آئیں گے اور پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اظہار بھی کریں گے۔یہ دعویٰ صحافی منصور علی خان کیا ہے ان کا کہنا تھا پہلے بھی میری خبریں لاپتہ رہنماء کے بارے میں درست ثابت ہوئی تھی۔شیخ رشید تقریبا ایک ماہ اور 3 دن سے لاپتہ ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں