(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان کی’سپر اسٹار‘ ماہرہ خان کراچی آرٹس کونسل میں جاری سترہویں اردو کانفرنس کے سیشن ’میں ہوں کراچی‘ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اب چاہتی کہ لوگ مجھ سےشاہ رخ خان کے ساتھ کام کے تجربے کے متعلق سال نا کریں. اس کے علاوہ بھی ماہرہ خان نے ذاتی زندگی کے متعلق بھی کھل کر بات کی،ماہرہ خان نے بتایا کہ ان کے آباؤ و اجداد کا تعلق بھارت سے تھا.
قیام پاکستان کے بعد ان کے خاندان نے ہجرت کی اور کراچی آکر بسے، ان کے والد اور تایا کی پیدائش دہلی میں ہوئی تھی لیکن باقی ان پھوپھیاں اور چاچا یہیں پیدا ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے کراچی کے خالد بن ولید روڈ پر گھر بنایا، اس وقت بھی مذکورہ روڈ پر گاڑیوں کے شوروم ہوتے تھے، صرف ان کا تنہا گھر ہوتا تھا۔ ماہرہ خان نے بتایا کہ وہ 21 دسمبر 1984 کو کراچی میں پیدا ہوئیں اور وہ
40 برس کی ہونے والی ہیں۔
ایک سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ وہ شاہ رخ خان پر بات کرنے سے تنگ نہیں آتیں لیکن لوگوں کے غلط مطلب نکالنے سے پریشان ہوتی ہیں۔ماہرہ خان نے کہا کہ وہ خود سے شاہ رخ خان پر بات نہیں کرتیں، جب ان سے بالی ووڈ اداکار سے متعلق کوئی سوال کیا جاتا ہے تو وہ اس کا جواب دیتی ہیں۔اداکارہ نے شکوہ کیا جواب دینے کے بعد لوگ تبصرہ کرتے ہیں اور ان پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ خود ہر بار شاہ رخ خان پر بات کرتی ہیں لیکن درحقیقت ایسا نہیں۔
خیال رہے کہ ماہرہ خان 2016 میں شاہ رخ خان کے ساتھ بالی ووڈ فلم ’رئیس‘ میں کام کر چکی ہیں اور اداکارہ متعدد بار شاہ رخ خان کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوالوں کے کھل کر جواب دیتی رہی ہیں۔