Makka mokrma mien khatm e quran

مسجد الحرمین میں ختم قرآن اور فلسطینیوں کیلے دعا ہر آنکھ اشکبار

(ڈیلی پوائنٹ)مسجد الحرمین مکہ یعنی مکرمہ اور مسجد نبوی ﷺ میں 29 ویں تراویح میں ختم قرآن اور دعا کرائی گئی.اس دعا میں میں لاکھوں افراد شریک ہوئے جس کے رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔
مسجد الحرام کےاندرونی اوربیرونی صحنوں کے علاوہ چھت اوراطراف کی سڑکیں زائرین سے بھر گئیں۔
ختم قرآن کی دعا میں شرکت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے، دعا میں مظلوم فلسطینیوں کےلیے ہر آنکھ اشک بار نظر آئی۔
سعودی میڈیا کے مطابق 29ویں تراویح کے اختتام پر لوگوں کی بڑی تعداد مغرب سے قبل ہی مسجد الحرام اور مسجد نبوی پہنچ گئی تھی اور وہیں افطار کیا۔
مغرب اور اس کے بعد عشا و تراویح کی نمازیں بھی حرمین الشریفین میں ادا کیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں