(ڈیلی پوائنٹ) پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز کی طبیعت خرا ب ہونے پر ان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو گزشتہ شب طبیعت کی خرابی کے باعث اسپتال لایا گیا۔
سینئر وزیر پنجاب حکومت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز گزشتہ رات طبیعت کی خرابی پر شریف میڈیکل سٹی آئی تھیں اور اب بھی زیرِ علاج ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب طبیعت ٹھیک ہونے پر کچھ دیر میں شریف میڈیکل سٹی سے گھر روانہ ہوں گی۔