Media ky masbat kirdar sy inkar nahi kia ja skta imam e kaba

موجودہ دور میں میڈیا کے مثبت کردار سے انکار نہیں امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس

ریاض(ڈیلی پوائنٹ) امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ اعتدال کو فروغ دینے اور غلط فہمیوں کو حتم کرنے کے لیے میڈیا کے مثبت کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مکہ مکرمہ میں وحدت اسلام عالمی کانفرنس کا انعقاد ہوا جس کے دوسرے روز شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امام کعبہ عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ تصادم کو ہوا دینے والوں کا سد باب ہونا چاہیے تاکہ اسلامی اخوت کو نقصان پہنچانے سے روکا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ اعتدال کو فروغ دینے اور غلط فہمیوں کو حتم کرنے کے لیے میڈیا کے مثبت کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
واضح رہے کہ مکہ مکرمہ میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے فرمان سے منعقدہ عالمی کانفرنس میں پوری دنیا سے علمائے کرام کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ پاکستان سے مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر علمائے کرام شریک تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں