Megngai 3 saal ki kam tareen satah py a gai

مہنگائی 3سال کی کم ترین سطح پر آگئی

برطانیہ(ڈیلی پوائنٹ)برطانیہ میں مہنگائی 3سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے. برطانیہ میں ان دنوں مہنگائی میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس وقت مہنگائی کی شرح 1.7 ہے جو گزشتہ 3 برس کی کم ترین سطح ہے۔
برطانیہ میں مہنگائی نیچے آنےکے باوجود اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے مگر قیمتوں کے بڑھنےکی رفتار سست ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق پیٹرول اور فضائی کرایوں میں کمی نے مہنگائی کم ہونے میں نمایاں کردار ادا کیا جب کہ مہنگائی میں کمی سے آئندہ ماہ شرح سود میں کمی کا امکان بھی مزید روشن ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں