Mehngai km ho gai ha

مہنگائی 9سال کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے شہباز شریف

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)مہنگائی 9سال کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے.وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پوری کوشش ہے کہ ہم معاشی ترقی کی طرف بڑھیں، جس طرح دوسرے اہداف حاصل کیے معاشی ترقی کا ہدف بھی حاصل کریں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں سمجھوتے خوش آئند ہیں، سعودی عرب نے تیل درآمد پر ایک سال کے لیے 1.2 ارب ڈالرز مؤخر ادائیگی کی سہولت دی، کنگ سلمان اسپتال کے لیے 4 کروڑ ڈالرز کی گرانٹ کی منظوری دی۔
شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں حکومت نے معاشی پالیسیاں غلط دی جس کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر کمزور ہوتا چلا گیا .مگر اب ہماری دن رات کی محنت رنگ لائی ہے اور عوام کو خوشحال کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں