Mujhe ij tak mohbt ki smjh nahi aae

مجھے آج تک محبت کی سمجھ نہیں آئی اس لیےمحبت پر یقین نہیں رکھتی:اداکارہ صباحمید

(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان کی معروف اداکارہ صباحمید کا کہنا ہے کہ مجھے آج تک محبت کی تعریف سمجھ نہیں آئی اس لیے میں محبت پر یقین نہیں رکھتی.صبا حمید اپنی ذاتی زندگی میں بہت سے نشیب و فراز سے گذر چکی ہیں. ان کی پہلی شادی سے ان کے دو بچے ہیں جن کی پرورش انہوں نے ایک اکیلی ماں کے طور پر کی۔ اداکارہ صباحمید نےبعد میں اداکار وسیم عباس سے شادی کی اوران کے ساتھ کئی پروجیکٹس میں ایک ساتھ کام بھی کیا۔
حال ہی میں اداکارہ صباحمید نے نجی چینل کے ایک شومیں شرکت کی جہاں انہوں نے محبت کے متعلق اپنے خیالات اظہار کیا۔یکطرفہ محبت کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میں محبت پر یقین نہیں رکھتی ہوں ، اس لیے مجھے آج تک محبت کا تصور سمجھ میں نہیں آیا۔صبا حمید کے نزدیک 16 سے 25 سال کے درمیان کے نوجوان اگر ایک دوسرے سے متاثر ہوجائیں تو اسے محبت کا نام دے دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے زمانے میں اگر کسی کو محبت نہیں ملتی تھی تو اسے لگتاتھا کہ اب زندگی ختم ہوگئی ہے اسے مرجانا چاہیے لیکن آج کے نوجوان اس معاملے میں زیادہ سمجھدار ہو گئے ہیں جواپنی من چاہی محبت نہ ملنے پر افسوس کرنے کی
بجا ئے کہتے ہیں کہ کوئی بات نہیں آگے بڑھ جاؤ۔ان کا کہناہے کہ کسی بھی رشتے میں اگر محبت سے زیادہ کوئی چیز معنی رکھتی ہے تو وہ عزت واحترام کا رشتہ ہے۔ کسی کا احترام کرنا زیادہ اہم ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں